معروف اداکار عثمان خالد بٹ کے والد انتقال کر گئے

لاہور: پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے مقبول اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کر گئے۔
اس افسوس ناک خبر کا اعلان عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ان کے پیارے والد 13 تاریخ کی رات انتقال کر گئے۔

عثمان خالد بٹ کے والد کی خواہش کے مطابق ان کی نماز جنازہ جمعہ کو بعد نماز جمعہ خالد مسجد، کیولری گراؤنڈ ایکسٹینشن، لاہور میں ادا کردی گئی۔
خیال رہے کہ خالد سعید بٹ کا پاکستان کے فنون و ثقافت میں ایک اہم کردار ہے۔ خالد سعید بٹ اسٹیج ٹی وی کے اداکار، ہدایت کار اور مصنف تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔