یو اے ای میں آئل ڈپو میں دھماکا، 2 افراد ہلاک

ابوظہبی: یو اے ای میں ایک آئل ڈپو میں زوردار دھماکے کے بعد خوف ناک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان کے صنعتی ایریا الجرف انڈسٹریل ایریا میں فیول ٹریڈنگ کمپنی کے گودام کے ایک آئل ڈپو میں ڈیزل ٹینک پھٹ گیا۔ ٹینک پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
عجمان پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق کمپنی کے آئل ڈپو کے ٹینک کے اوپر دو افراد ویلڈنگ کررہے تھے۔ ٹینک کے اندر چنگاریاں گرنے سے دھماکا ہوگیا اور دونوں مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایشیا سے ہے، تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
ٹینک میں ہونے والے زوردار دھماکے میں ٹینک کے کور کے ٹکڑے پڑوسی فیکٹری میں 3 مزدوروں کو لگے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جب کہ دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔