انٹرویو کو غلط رنگ دینے پر حبا بخاری پھٹ پڑیں

کراچی: پاکستان کے ٹی وی ڈراموں کی صف اول کی اداکارہ حبا بخاری اپنے انٹرویو کو غلط انداز میں پیش کرنے پر نجی میڈیا پر پھٹ پڑیں۔
اداکارہ حبا بخاری نے حال ہی میں ایک میگزین کو انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایک بار مذاق میں اپنے والد کو فون پر شوہر کی شکایت لگائی تھی کہ شوہر آریز ان سے برتن دھلواتے ہیں، گھر کی دیواریں اور کپڑے بھی دھلواتے ہیں جس پر والد نے اداکارہ کو سمجھایا تھا کہ کوئی بڑی بات نہیں یہ ان کا اپنا گھر ہے۔
تاہم بعد ازاں اداکارہ کے انٹرویو کو نجی میڈیا کی جانب سے غلط رخ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا، جسے ہزاروں قارئین نے پڑھا بھی اور دیکھا بھی۔
اس پر اداکارہ حبا بخاری نے اپنے سوشل میڈیا پر چینل کی رپورٹنگ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اسے زرد صحافت ٹھہرایا ہے۔
حبا نے انسٹا اسٹوری پر رپورٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ زرد صحافت ہے، جھوٹی خبریں پھیلانا بند کرو، یہ شرم ناک ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔