یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کا انکشاف

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء ضروریہ آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ سرکاری دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 2840 روپے میں فروخت کیا جارہا جب کہ عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹا 2792 روپے میں دستیاب ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق سیلا چاول عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 53.40 روپے مہنگا ہے، عام مارکیٹ میں سیلا چاول 317 روپے فی کلو دستیاب ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو سیلا چاول 370 روپے کا ہے۔
سفید چنے بھی عام مارکیٹ کی نسبت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 13.53 روپے مہنگے فروخت کیے جارہے ہیں، مارکیٹ میں سفید چنا 391 روپے فی کلو ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنا 405 روپے میں دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی بھی عام مارکیٹ کی نسبت 9 روپے مہنگی بیچی جارہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو ہے جو مارکیٹ میں 146 روپے کلو کے حساب سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔