باسط علی کا شاہین کی جگہ رضوان کو پاکستان ٹیم کا کپتان بنانے کا مطالبہ

کراچی: سابق جارح مزاج بلے باز باسط علی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی 20 میں قومی ٹیم کا کپتان بنانے کی تجویز دے دی۔
پی ایس ایل کے حوالے سے خصوصی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مطالبہ کیا کہ وہ شاہین آفریدی کی جگہ محمد رضوان کو کپتان نامزد کریں۔
انہوں نے دورۂ نیوزی لینڈ پر شاہین آفریدی کی کپتانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد کیویز کے خلاف 1-4 سے شکست پر فاسٹ بولر کو کپتانی کے عہدے سے ہٹادینا چاہیے۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں شاہین آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم ان کی قیادت میں رواں سیزن میں قلندرز کو اپنے ابتدائی 3 میچز میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
ملتان سلطانز کی کپتانی محمد رضوان کے سپرد ہے ان کی قیادت میں سلطانز نے اب تک چار میچز میں 3 فتوحات حاصل کی ہیں جب کہ ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔