ارطغرل غازی نے پاکستانی کمپنی سے معاہدہ ختم کردیا!

کراچی: شہرۂ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار انگین آلتان نے پاکستانی کمپنی کے سفیر ہونے کا معاہدہ ختم کردیا۔
انگین آلتان نے پاکستانی کمپنی چوہدری گروپ آف کمپنیز کے ساتھ کیے گئے معاہدے کو منسوخ کرتے ہوئے خط لکھا ہے جس میں ترک اداکار نے پاکستانی کمپنی کے سفیر ہونے کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔
انگین آلتان کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی کے مالک کاشف ضمیر نے معاہدے کے تحت کسی بھی شرط پر عمل درآمد نہیں کیا۔
انگین کی جانب سے خط میں کمپنی کے مالک (کاشف ضمیر) کے میڈیا کو دیے گئے جھوٹے بیانات اور غلط معلومات پر بھی ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس ترک اداکار انگین آلتان لاہور کے مختصر دورے پر آئے تھے جہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران انگین آلتان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔
کاشف ضمیر نے ترکش اسٹار کے ساتھ ایک ملین ڈالر کا معاہدہ کیا تھا اور انہیں 5000 ڈالر کا چیک بھی دیا اور جب انگین آلتان نے یہ چیک کیش کروایا تو وہ باؤنس ہوگیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔