اداکارہ ماہرہ خان پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر!

کراچی: پشاور زلمی کے سی ای او جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔
جاوید آفریدی نے ٹویٹر پر کہا مجھے ماہرہ خان کو پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے۔ ماہرہ خان اس سے قبل بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر رہ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ جاوید آفریدی گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر اشارے دے رہے تھے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ترک اداکارہ اسریٰ بلجیک المعروف حلیمہ سلطان ہوں گی۔ کچھ عرصہ قبل جاوید آفریدی نے مداحوں سے سوال بھی کیا تھا کہ کیا ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان اسریٰ بلجیک کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کیا جائے؟ جس پر مداحوں نے ہامی بھرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس بار ترک اداکارہ کو سفیر مقرر کیا جائے۔
اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے چند روز قبل ٹویٹ کی تھی ’’نیا آغاز‘‘ اور اسریٰ بلجیک کو ٹیگ کیا تھا، جس کے جواب میں ترک اداکارہ نے بھی بالکل یہی ٹویٹ کی تھی اور جاوید آفریدی کو ٹیگ کیا تھا۔ اس پوسٹ کے بعد تو پاکستانی شائقین کو یقین ہوگیا تھا اس بار پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر ترک اداکارہ ہی ہوں گی، لیکن اب جاوید آفریدی نے اچانک ماہرہ خان کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کردیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔