عوام پر پھر بجلی آگری، گھریلو صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: عوام پر پھر بجلی گرانے کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی حکومت کے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے تجویز کردہ مختلف سلیبز پر اضافے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا۔
دستاویز میں بتایا کہ فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا گیا، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ایک سے 100 یونٹ استعمال پر ٹیرف 7.11 روپے اضافے سے 23.59 روپے جب کہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ پر استعمال پر فی یونٹ 7.12 روپے اضافے سے 30.07 روپے ہوگیا۔
دستاویز میں کہا گیا کہ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا بجلی ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے اور ماہانہ 301 سے 400 یونٹ پر ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے فی یونٹ ٹیرف 39.15 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق ماہانہ 401 سے 500 یونٹ 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے فی یونٹ، ماہانہ 501 سے 600 یونٹ استعمال پر ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے جب کہ ماہانہ 601 سے 700 یونٹ پر بجلی ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے فی یونٹ اور ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 48.84 روپے ہوگا۔
دستاویز میں کہا گیا کہ ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 3.95، ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 7.74 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
دستاویز کے مطابق 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے اضافے سے 11.69 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی تجویز ہے جب کہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ استعمال پر پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے اضافے سے 14.16 روپے فی یونٹ ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔