شدید گرمی، مختلف شہروں میں بجلی عنقا، شہری بلبلا اٹھے

کراچی/ لاہور: سورج آگ برسا رہا ہو اور اس باعث شدید گرمی کا راج ہو تو شہری ویسے ہی بے حال ہوتے ہیں، آفرین ہے محکمہ بجلی پر جس نے ان حالات میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ ملک کے مختلف شہروں میں جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ آج ہی بات نہیں، یہ مشق ستم تو عرصہ دراز سے شہریوں کا مقدر ہے۔

Refugees trapped by Nepal visa fees | eNCA
اطلاعات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال بھی بڑھ گیا۔ شدید گرمی کے ساتھ ہی شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ لاہور، کراچی سمیت کئی شہروں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے۔

In outage-prone Pakistan, the government has promised zero load-shedding. Will it be possible?
ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 23 ہزار 174 میگاواٹ ہے جب کہ بجلی کی پیداوار 22 ہزار 600 میگاواٹ ہے۔ شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 سے 7 گھنٹے جب کہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 تک پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق تربیلا میں پانی کے کم اخراج کے باعث 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کی جارہی۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پانی اخراج میں اضافے سے بجلی پیداوار بڑھ جائے گی، ملک میں سسٹم کی حفاظت کے لیے عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔