چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر کل ہوگی

اسلام آباد: وطن عزیز کے کسی بھی حصے میں شوال المکرم 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کا باضابطہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کردیا۔
رویت ہلال کمیٹی کے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوئے۔
مركزی اجلاس میں، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ مرکزی کمیٹی کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے بھی اجلاس ہوئے، اس دورانیے میں ملک کے کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اتفاق رائے سے یہ طے پایا ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل 2023 بروز ہفتے کو ہوگی۔
ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی تھی کہ آج شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہٰذا عیدالفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو منائی جائے گی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔