غلط فہمی کی بنا پر معمولی گلدان پونے دو ارب میں نیلام

پیرس: محض 2 ہزار یورو مالیت کا حامل گلدان فرانس میں حیرت انگیز طور پر 80 لاکھ یورو میں نیلام کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا سے موصولہ اطلاعات کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے قریب ہی واقع نیلام گھر میں رکھا عام سا گلدان قریباً 80 لاکھ یورو میں نیلام ہوا۔
نیلام گھر انتظامیہ اور بولی دہندگان اس کو 18 ویں کا گلدان سمجھتے رہے، جو درحقیقت چین سے خریدا گیا نیلے نقش و نگار کا حامل معمولی گلدان تھا، جسے ایک خاتون نے اپنی والدہ کے انتقال کے بعد ان کے سامان کو نیلامی کے لیے بھجوایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گلدان اپنی اصل قیمت سے 4 ہزار گنا زیادہ قیمت 77 لاکھ یورو (1 ارب 70 کروڑ 41 لاکھ 97 ہزار روپے سے زائد) میں فروخت ہوا ہے جب کہ نیلام سینٹر کا معاوضہ شامل کرکے اس گلدان کی قیمت 91 لاکھ یورو سے زائد بنی۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ گلدان 200 سال قدیم ہوتا تو یہ واقعی ایک اہم نایاب شے ہوسکتی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔