والدین ضِد چھوڑیں، مجھے اور میرے شوہر کو قبول کریں، دعا زہرا

لاہور: کراچی سے تعلق رکھنے والی دعا زہرا جنہوں نے لاہور جاکر پسند کی شادی کی، اُن کا ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ یوٹیوبر زنیرا کے ساتھ لائیو سیشن میں بات چیت کرتی نظر آتی ہیں۔
دعا نے دوران گفتگو تمام یوٹیوبرز کے لیے پیغام دیا کہ میرے شوہر سے متعلق یہ کہنا کہ وہ کسی گینگ کا حصہ ہے، یہ سب بند کردیں، مجھے کسی کی ہمدردیوں کی ضرورت نہیں، مجھے پتا ہے کہ آپ کو میرا کتنا خیال ہے۔انہوں نے کہا، آپ سب میرے شوہر ظہیر کی عزت کریں۔
یوٹیوبر زنیرا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کسی نے کمنٹ کیا ہے کہ اللہ کرے آپ کی بھی ایسی بیٹی ہو اور وہ گھر سے بھاگے۔
دعا نے اس کے جواب میں کہا کہ میں اپنی بیٹی کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم رکھوں گی، اس کی دوست بن کر رہوں گی تاکہ بھاگنے کی نوبت ہی نہ آئے اور وہ جب چاہے مجھ سے ایسی باتیں شیئر کرلے۔
دعا زہرا نے اپنے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضِد چھوڑ دیں، مجھے اور میرے شوہر کو قبول کرلیں، میں اغوا نہیں ہوئی ہوں اور یہ بات میرے والدین کو پہلے دن سے معلوم ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے ابتدائی عشرے میں سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دعا اپنی مرضی سے کہیں بھی جاسکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔