شہر قائد میں کل بوندا باندی متوقع

کراچی: صوبہ سندھ میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل کراچی میں بوندا باندی بھی متوقع ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔