ڈاکٹر ابوسلمان کی یاد میں جمعہ کو آرٹس کونسل میں تقریب ہوگی

کراچی: ممتاز محقق ڈاکٹر ابوسلمان شاہ جہاں پوری کی یاد میں تقریب جمعہ 19 فروری 2021 کو شام 6 بجے کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی۔
تقریب کا اہتمام آرٹس کونسل کی ادبی کمیٹی کی جانب سے کیا جارہا ہے، جس کی صدارت ممتاز نقاد اور محقق ڈاکٹر یونس حسنی کریں گے جب کہ ڈاکٹر معین الدین عقیل، ڈاکٹر سید جعفر احمد، ڈاکٹر توصیف احمد خان، ڈاکٹر فاروق قریشی اور حافظ تنویر کے علاوہ ڈاکٹر ابوسلمان شاہ جہاں پوری کی صاحب زادی توصیف ابوسلمان اور نواسی طیبہ قدسیہ بھی اظہار خیال کریں گی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ابو سلمان شاہ جہاں پوری کی تحقیقی کتب 50 فیصد تک رعایت پر دست یاب ہوں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔