نواز کو جیل میں رکھنا نہیں چاہتے، پیسے واپس کریں اور چلے جائیں: فواد چوہدری

اسکردو: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں رکھنا نہیں چاہتے، وہ پیسے واپس کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں، احتساب کے عمل کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانا ہے، گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے جارہے ہیں۔
اسکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے سب سے بڑا شیئر وفاقی حکومت نے دیا ہے، عوام دوست اور تاریخی بجٹ پیش کیا گیا، عبوری صوبے کے معاملے پر تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے، سابق ن لیگ کی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہیں کیا، سڑکوں کی خراب حالت سابق حکومت کی نااہلی کا ثبوت دے رہی ہے، سیاحت کی ترقی کے لیے جتنی فلائٹس چلائی جارہی ہیں ماضی میں مثال نہیں ملتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لوگ پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں، گلگت بلتستان میں لوکل گورنمنٹ کی تشکیل کی ضرورت ہے، ہم امن کے لیے سنجیدہ ہیں، مودی کی کشمیر پالیسی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر کاز کے لیے ہم نے اقتصادی قربانیاں بھی دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پریس کلب اسکردو کو رواں ماہ خصوصی گرانٹ فراہم کریں گے، صحافیوں کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کی تربیت کا اہتمام کرِیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔