ڈالر کی قدر میں مزید 2.15 روپے کی کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں مزید 2.15 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ایک ہفتے سے مسلسل بہتری کی جانب گامزن روپے کی قدر میں بہتری اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط ہوا ہے۔
جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری دن صبح 10:05 بجے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 2.15 روپے بہتری کے بعد 224 روپے تک پہنچ گیا، یہ امر کل 226.15 روپے پر بند ہونے کے بعد روپے کی قدر میں 0.95 فیصد بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
ویب پر مبنی مالیاتی ڈیٹا اور تجزیاتی پورٹل میٹیس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ روپیہ آج مستحکم ہے، کیونکہ ملک کو ملنے والی رقم راستے میں ہے، برآمدی آمدن اور ترسیلات زر جمع ہورہی ہیں اور انٹربینک میں کوئی ہلچل نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔