انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا، سونا سستا

کراچی: ملک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 15 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 59 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے اضافے سے 308 روپے ہوگیا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 37 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 3 ہزار 361 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونا 13 ڈالر سستا ہوکر 1959 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔