دو روز گراوٹ کے بعد ڈالر مہنگا ہوگیا

کراچی: دو روز تک ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی، آج پھر انٹربینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 10 روپے 55 پیسے سستا ہوکر 275 روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا۔ تاہم آج انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 97 پیسے مہنگا ہوگیا۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 41 پیسے رہا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ اضافے سے 281 روپے ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد پاکستان میں دو روز تک ڈالر کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔