روپیہ بے وقعت، ڈالر کی اونچی اُڑان کا سلسلہ جاری
کراچی: پاکستانی روپے کی بے وقعتی تھمنے میں نہیں آسکی ہے، ڈالر کی اونچی اُڑان مسلسل جاری ہے۔
منگل کو کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہو کر 231.92 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کی قدر 229 روپے 82 پیسے تھی۔
دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوا اور ایک ڈالر 238 روپے کا ہوگیا۔
رواں ماہ انٹربینک میں 13 ستمبر تک ڈالرکا بھاؤ 13 روپے 17 پیسے بڑھ چکا ہے۔