ڈالر کی قیمت میں اضافہ، 226 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی: ایسا لگتا ہے کہ امریکی ڈالر نے نہ رُکنے کی قسم کھالی ہے، اسی لیے اس کی اونچی اڑان کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 4 روپے ایک پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے ایک پیسہ مہنگا ہو کر 226 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہو کر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کم ہو کر 40140 پر ٹریڈ کررہا ہے۔