ڈالر بے قابو، تاریخ کی بلند ترین سطح 299 روپے پر پہنچ گیا

کراچی: امریکی کرنسی ڈالر ایک دم اونچی اُڑان بھرتے ہوئے انٹربینک میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 299 روپے پر جاپہنچا۔
بدھ کو انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 290 روپے 22 پیسے پر بند ہوا اور کاروبار کے اختتام تک انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 5 روپے 38 پیسے بڑھا۔
جمعرات کو بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر 295 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا اور ڈالر مجموعی طور پر 8 روپے 78 پیسے مہنگا ہوکر 299 روپے کا ہوگیا۔
انٹر بینک میں آخری چار سیشن میں ڈالر 11 روپے 41 پیسے مہنگا ہوا اور آخری چار سیشن کے کاروبار کے بعد قرضوں کا حجم 1437 ارب روپے بڑھ گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔