ڈالر کی مزید اونچی چھلانگ، 262 روپے پر جاپہنچا

کراچی: ڈالر کی اونچی چھلانگیں جاری ہیں، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
گزشتہ دن کاروباری روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا۔
آج جمعہ کو بھی انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 57 پیسے اضافہ ہوا، جس سے ڈالر 257 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 6 روپے 67 پیسے مہنگا ہوکر 262 روپے تک جاپہنچا ہے۔
گزشتہ 2 دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 31 روپے سے زیادہ مہنگا ہوچکا اور پاکستان کے قرضوں میں 3950 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے مہنگا ہوکر 265 روپے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔