روپے کے مقابلے میں ڈالر 94 پیسے مہنگا

کراچی: ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے، آج بھی 94 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
امریکی کرنسی کو کھلا چھوڑ دینے کے بعد اس نے بڑے پیمانے پر حشر سامانیاں بپا کی ہیں اور تاریخ کی نئی بلندی کو چھوچکا ہے، ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کا بھاؤ آج بھی بڑھا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 268 روپے 83 پیسے رہا۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 267.89 روپے پر بند ہوا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔