کتا بطخ کے بچوں کا دوست اور سہارا بن گیا

لندن: کتا بطخ کے 15 بے سہارا بچوں کا سہارا بن گیا اور ان کا خیال رکھنے لگا۔اس واقعے نے پوری دُنیا کو حیران کرکے رکھ دیا۔
برطانیہ میں لیبریڈور نسل کے ایک رحم دل کتے، فریڈ نے ماں کے غائب ہونے پر بطخ کے بچوں کو گود لے لیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ماؤنٹ فیشے کاسل، ایسیکس سے تعلق رکھنے والے کتے نے ایک رات کو دیکھا کہ بطخ کے بچوں کی ماں اچانک غائب ہوگئی اور چھوٹے بچے پریشان تھے۔ یہاں اس نے بچوں کے باپ کا کردار ادا کیا اور ان کا خیال رکھنے لگا۔ اگرچہ کتے کا مالک ان بطخ کے بچوں کو کھلاتا ہے لیکن فریڈ بھی ان کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے کبھی انہیں آغوش میں لیتا ہے تو کبھی پیٹھ پر سوار کرا کے سیر بھی کراتا ہے۔
ماہرین حیاتیات اور جانوروں کے رویوں کے محققین کہتے ہیں کہ قدرت میں ایسے واقعات بہت کم دیکھے گئے ہیں جب کتوں نے کسی پرندے کا اتنا خیال رکھا ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ فریڈ کے اس برتاؤ کو عالمی شہ سرخیوں میں جگہ ملی اور اس کی تصاویر اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ایک رات بطخ کے سارے بچوں کو ان کی ماں چھوڑ کر کہیں چلی گئی تھی جس کے بعد کتے نے انہیں دوست بنا لیا اور دن کا غالب حصہ انہیں کے ساتھ گزارتا ہے۔ تاہم کتے کے مالک نے بتایا کہ بطخ کے بچے بڑے اور خودمختار ہونے پر الگ کر دیے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔