یومِ دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ کی دستاویزی فلم

کراچی: پاکستان ایئر فورس نے یومِ دفاع کی مناسبت سے مختصر دستاویزی فلم جاری کردی ہے، جس میں 1965 کی جنگ کا احوال دکھایا گیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ستمبر 1965 کی جنگ کی مناسبت سے پاکستان ایئرفورس کے سپوتوں کی جرأت و بہادری پر بننے والی مختصر دستاویزی فلم جاری کردی۔
اس مختصر دستاویزی فلم میں یکم ستمبر 1965 کو ہونے والے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔

فلم میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح پاک فضائیہ نے پاک بھارت جنگ میں دلیری سے دشمن فوج کا مقابلہ کیا اور اس جنگ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل نور خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے کامیابی حاصل کرنے کی خاطر کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔