طویل قامت قومی کرکٹر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے طویل قامت فاسٹ بولر محمد عرفان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
محمد عرفان کی جانب سے یہ اطلاع ٹوئٹر پر دی گئی جہاں کرکٹر نے نوزائیدہ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔
کرکٹر محمد عرفان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ اللّٰہ پاک نے اپنی رحمت سے بیٹا عطا کیا ہے، الحمدللّٰہ۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اللّٰہ اس کے نصیب اچھے کرے اور اس سے انسانیت کے بھلائی کے کام لے، آمین۔

دھیان رہے کہ محمد عرفان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، وہ فرسٹ کلاس اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے والے سب سے طویل قامت کھلاڑی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔