اداکارہ صرحا اصغر سے زیادتی کی کوشش کا انکشاف

کراچی: ٹی وی کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے عاصم نامی شخص پر دعویٰ دائر کیا ہے کہ اس نے اداکارہ کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ یکم اگست کو پیش آیا، جب اداکارہ کسی گھریلو کام سے مارکیٹ گئی تھیں۔
اس واقعے کی ایف آئی آر اداکارہ کے شوہر عمر مرتضیٰ کی مدعیت میں شاہ فیصل تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں اداکارہ نے کہا کہ بازار سے واپس آتے ہوئے ایک آوارہ شخص ان کے پیچھے لگ گیا اور آوازیں کسنے لگا، عاصم نے ان کا گھر تک پیچھا کیا اور دروازے تک آ گیا۔
اداکارہ کے مطابق ملزم نے ان کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی، جس سے ان کے کپڑے بھی پھٹ گئے، تاہم انہوں نے گھر کی گھنٹی بجاکر شوہر کو بلایا۔
صرحا کے دیے گئے بیان کے مطابق ان کے شوہر عمرمرتضیٰ اور ملزم عاصم کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، جس کے بعد اداکارہ اور ان کے شوہر اہل محلہ کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر تھانے لے آئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔