پاکستانی روپے کی قدر میں کمی، ڈالر کی بلند پرواز جاری

کراچی: پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ڈالر خوب بلند پروازوں میں مصروف ہے۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی اُڑان کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 12 پیسے اضافے سے 287.66 روپے کی سطح پر آئی اور بتدریج اتار چرھاؤ کے رجحان کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک روپے 46 پیسے اضافے سے 289 روپے ہو گئی۔
دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے 50 پیسے بڑھ کر 292 روپے 50 پیسے کی سطح پر آ گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ حصص بازار میں 47 پوائنٹس کی تیزی سے 100 انڈیکس کا آغاز ہوا، جو بڑھ کر 48277 پوائنٹس تک پہنچا۔ بعدازاں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 400 پوائنٹس بڑھ کر 48631 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔