بنیادی بجلی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد: عوام کے لیے بڑا دھچکا، وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے تک فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومتی فیصلے کے بعد بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً پچاس روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا باضابطہ اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔
اس وقت ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے ہے۔ گزشتہ مالی سال بجلی کا بنیادی ٹیرف 16 روپے 91 پیسے سےبڑھا کر 24 روپے 82 پیسے کیا گیا تھا۔
بنیادی ٹیرف سمیت اس وقت ملک میں بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً تقریباً 45 روپے کا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔