وزیراعظم کے دیرینہ دوست کا انتقال، اظہار تعزیت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی اپنے دیرینہ دوست طلعت محمود کی وفات پر اظہار تعزیت۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے دیرینہ دوست طلعت محمود کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ‏آج میں اپنے دیرینہ دوستوں میں سے سب سے پرانے دوست طلعت محمود "ٹومو” کی رحلت پر بے حد رنجیدہ ہوں۔ وہ تھا ہی ایسا کہ اپنے سب دوستوں کو یاد آتا رہے گا۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں اس کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔