دانیہ ملک کو عامر لیاقت نے خلع دے دی تھی، بشریٰ اقبال

کراچی: میڈیا انڈسٹری کی معروف شخصیت مرحوم عامر لیاقت حسین کی پہلی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے کہ عامر نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو بھی خلع دے دی تھی۔
سیدہ بشریٰ اقبال نے یوٹیوبرز سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت اپنی آخری اہلیہ کو بھی خلع دے چکے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر عامر لیاقت نے دانیہ ملک سے صلح کرنے کی کوشش کی مگر پھر انہوں نے اپنی ہی زندگی میں وکیل کو خلع کے کاغذات پر راضی نامہ لکھوادیا تھا۔
بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ جب عامر لیاقت کا انتقال ہوا تو ان کے وکیل دانیہ ملک کے پاس خلع کا راضی نامہ لے کر پہنچے مگر انہوں نے اس سے قبل ہی عدالت میں تنسیخ نکاح کی درخواست واپس لے لی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ دانیہ ملک کی جانب سے تنسیح نکاح کی درخواست واپس لیے جانے کی وجہ سے قانون کی نظر میں عامر لیاقت کا خلع تسلیم نہیں ہوسکتا مگر شرعی لحاظ سے ان کی خلع ہوچکی۔

انہوں نے کہا کہ دانیہ ملک اور عامر لیاقت کی شادی نہیں بلکہ ایک طرح سے ڈیل ہوئی تھی اور خاتون نے محض چند ماہ میں ان کے سابق شوہر کو لوگوں سے بھیک مانگنے تک پر مجبور کردیا۔
ان کے مطابق عامر لیاقت تو شادی کرنا چاہتے تھے مگر انہوں نے ڈیل کرلی اور دانیہ ملک نے چار ماہ کے اندر ہی ان سے خلع لینے کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا اور پھر اپنی درخواست واپس بھی لے لی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ دانیہ ملک نے عامر لیاقت کو معاشی طور پر تباہ کیا اور وہ دوسرے لوگوں سے مالی مدد مانگنے پر مجبور ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال سے قبل دانیہ ملک اور ان کی والدہ صرف طلاق کا مطالبہ کرتی رہی تھیں مگر انتقال کے فوری بعد وہ ان کی بیوہ بننے کا ڈراما کرنے لگیں۔
انہوں نے سابق شوہر کے انتقال پر بھی بات کی اور کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کا قتل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کے جسم پر گولی لگنے سمیت دیگر طرح کے کوئی تشدد کے نشانات نہیں تھے اور نہ ہی ان کے منہ سے جھاگ نکلا تھا، جس سے خدشہ ہو کہ انہیں زہریلی چیز دی گئی ہو۔
بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ قتل کیے جانے والے شخص سے متعلق شکوک پیدا ہوجاتے ہیں مگر انہیں عامر لیاقت کے جسم سے اس طرح کے کوئی نشانات نہیں ملے، جن سے انہیں ان کے تھوڑے سے قتل کا شک ہوتا۔
انہوں نے شکوہ کیا کہ عامر لیاقت کا جسمانی معائنہ کرنے کے بعد انہیں ان کی موت کے سرٹیفکیٹ پر ان کے موت کا سبب نہیں لکھ کر دیا گیا، جس پر انہیں سمجھ نہیں آئی کہ ڈاکٹرز نے ایسا کیوں کیا؟
بشریٰ اقبال کے ہمراہ بیٹی دعا عامر بھی موجود تھیں اور انہوں نے واضح کیا کہ وہ عامر لیاقت کی سابق اہلیہ ہیں اور ان کا ان کی دولت پر کوئی حق نہیں مگر قانونی اور مذہبی طور پر بچے ہی والدین کی ملکیت کے حق دار ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت کی صاحبزادی دعا عامر نے حال ہی میں والدہ کے ہمراہ دانیہ ملک کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کروائی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔