کورونا کی نئی قسم سے کرکٹ انگلینڈ کا سکون برباد!

لندن: پچھلے دو سال کے دوران کورونا وائرس پہلے ہی پوری دُنیا کا سکون غارت کرچکا ہے، اب اس کی نئی قسم اومیکرون کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سے پوری دُنیا متاثر ہے اور بعض ملکوں میں اس کے متاثرین بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ بھی اس صورت حال کے باعث خاصے اندیشوں میں گھرا نظر آتا ہے۔ کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث ممکنہ سفری پابندیوں کا خوف انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو ستانے لگا۔
’اومیکرون‘ کے باعث انگلینڈ کا سکون تہہ و بالا ہوگیا، کورونا وائرس کی نئی قسم کے باعث ممکنہ سفری پابندیوں کا خوف ٹیم کو ستانے لگا۔
مینز کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں فیملیز کی آسٹریلیا آمد کے حوالے سے پلان متاثر نہیں ہوگا، یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم سب یہاں میزبان حکومت اور انتظامیہ کے رحم و کرم پر ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔