باکسر عامر خان نے الزامات لگانے والی خاتون وکیل پر ہتک عزت کا کیس کردیا
لندن: سابق عالمی چیمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے الزامات لگانے پر خاتون وکیل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا۔
وکیل فریال حسین نے 2023 میں ایک پوڈ کاسٹ میں عامر خان اور ان کی اہلیہ پر الزامات لگائے تھے تاہم باکسر اور ان کی اہلیہ نے الزامات کو جھوٹا، بدنیتی پر مبنی اور غیرثابت شدہ قرار دے کر اس کی تردید کی تھی۔
اب عامرخان اور اہلیہ نے وکیل فریال حسین کے خلاف ایک لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فریال حسین نے 21 صفحات پر مشتمل دفاعی دستاویزات ہائیکورٹ میں جمع کرا دیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دفاعی دستاویزات میں سابق عالمی چیمپئن پر اہلیہ سے مل کر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عامرخان پر ایک خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے غیرمناسب پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فریال حسین نے عامر خان پر خاتون سے مبینہ جنسی تعلق کی خفیہ ویڈیو بنانے کا بھی الزام کیا تھا، سابق عالمی چیمپئن اب عدالت میں ان الزامات کا سامنا کریں گے۔