انوشے اشرف نے ساتھی مردوں پر برہمی کا اظہار کیوں کیا؟

کراچی: اداکارہ اور میزبان انوشے اشرف نے اپنے ساتھ کام کرنے والے مردوں کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔
اداکارہ نے ٹویٹر پر جاری بیان میں ساتھ کام کرنے والوں اور دوستوں میں فرق واضح کیا۔
انوشے اشرف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ پروجیکٹ میں کام کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں آپ کی بہت اچھی اور خاص دوست بن گئی اور آپ ایونٹس میں میری کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کسی کا نام مینشن کیے بغیر کہا کہ ہم کولیگز ہیں، دوست نہیں، ان میں فرق جانیے، انسان کی اپنی پرائیویسی ہوتی ہے۔
انوشے کی ٹویٹ کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اس کا جواب دیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ جس کسی نے ایسا کیا ہے اس کا نام بھی مینشن کریں تاکہ دوسروں کو علم ہوسکے۔

ایک صارف نے اداکارہ کی ٹویٹ پر جواب میں لکھا کہ امید ہے جس نے ایسا کیا، آپ نے انہیں روکا ہوگا۔
انوشے نے صارف کو وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بڑے پیمانے پر ہونے والا ایونٹ تھا اور میں کسی قسم کا ہنگامہ کھڑا نہیں کرنا چاہتی تھی، میں نے یہ اس لیے بتایا تاکہ لوگ مستقبل میں اس فرق کو سمجھ سکیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔