اماراتی بینکوں کو قرضہ ادا، پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی

اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ہوگئی۔ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو قرضہ ادا کردیا، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.2 ارب ڈالر کی مزید کمی کے بعد 4.5 ارب ڈالر رہ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات سے بھی کم ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایمرٹس بینک کو 60 کروڑ ڈالرز اور دبئی اسلامک کو 42 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو جنیوا کانفرنس میں غیرملکی امداد کا سہارا درکار ہے، جنیوا کانفرنس میں 1.5 ارب ڈالر کی فراہمی کی کوششیں کی جائیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔