کورونا مزید 3 زندگیاں نگل گیا، 1649 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: کورونا کے متاثرین میں ایک بار پھر اضافہ دکھائی دے رہا ہے، اس کے علاوہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومی کرون بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1649 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 3 افراد کی جان لے لی جب کہ مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 617 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔