شعیب ملک نے کاروباری دُنیا میں قدم رکھ دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک نے لاہور کے پوش علاقے میں اپنا ریسٹورینٹ کھول لیا۔
شعیب ملک کے ریسٹورنٹ ’دی رائس باؤل‘ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز ہوئی جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم ، کپتان بابر اعظم، کرکٹر حسن علی، امام الحق، وہاب ریاض اور سابق کوچ وقار یونس سمیت دیگر نے شرکت کی۔


ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو عاطف اسلم سے ملتے اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شعیب ملک کی جانب سے افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم کی حیران کن شرکت پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔
شعیب نے اپنی ٹوئٹ میں عاطف اسلم کی سرپرائز انٹری پر ان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سر تسی گریٹ ہو۔
دوسری جانب دیگر کھلاڑیوں نے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے شعیب ملک کے ریسٹورنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔