کورونا سے 40 جاں بحق، 2 ہزار سے زائد نئے مریض!
اسلام آباد: پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2007 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 40 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
این سی او سی کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق جب کہ 2007 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 10 ہزار 568 اموات ہوئیں جب کہ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہوگئی۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 445 ہے اور فعال کیسوں کی تعداد 33 ہزار 474 ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 898 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، تاہم ملک بھر میں اب تک 70 لاکھ 43 ہزار 604 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 24 ہزار 4، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار 111، خیبرپختونخوا 60 ہزار 751، بلوچستان میں 18 ہزار 351 کیسز، اسلام آباد 38 ہزار 970، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 کیسز، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 451 ہوگئی۔