اسلام آباد ہائیکورٹ: زرداری کے تمام کیسز سماعت کیلیے مقرر!

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے آصف زرداری کے تمام کیسز سماعت کے لیے مقرر کردیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاوٴنٹس سے متعلق تمام 6 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کردیے۔
جعلی اکاوٴنٹس کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جنوری کو ہوگی، 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر کے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔
جعلی اکاوٴنٹس کے دو کیسز میں آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں 19 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں جب کہ سابق صدر کی جعلی اکاوٴنٹس ضمنی ریفرنسز خارج کرنے کی 3 درخواستوں پر سماعت 20 جنوری کو مقرر کی گئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔