کورونا وبا 27 زندگیاں نگل گئی، 7963 نئے مریض

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد انتقال کرگئے اور 7963 نئے مریض بھی سامنے آئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 70389 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 7963 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 27 افراد انتقال کرگئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.31 فیصد رہی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29219 ہوچکی جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 10 ہزار 33 تک پہنچ چکی ہے۔
اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2062 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار 719 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔