کورونا وبا سے 78 افراد جاں بحق، 3447 نئے مریض!

اسلام آباد: ملک میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 78 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37756 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3447 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 78 افراد انتقال کرگئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.12 فیصد رہی۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 18993 ہوچکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 61473 تک پہنچ چکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔