پاکستان میں کورونا سے 119 افراد جاں بحق، 4113 نئے مریض!

اسلام آباد: کورونا وبا نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 119 افراد کو زندگی سے محروم کردیا، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 429 ہوگئی۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 587 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,965,682 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 113 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 841,636 ہوگئی، مثبت کیسز کی شرح 9.17 فیصد ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 87 ہزار 643، پنجاب میں 3 لاکھ 10 ہزار 616، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 21 ہزار 99، اسلام آباد میں 76 ہزار 696، بلوچستان میں 22 ہزار 776، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 465 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 341 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 84 ہزار 480 ہے جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 119 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد مجموعی طور پر 18 ہزار 429 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔