کورونا وبا سے 98 افراد جاں بحق، 5875 نئے مریض!

اسلام آباد: کورونا وبا کے باعث پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 98 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5875 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 591 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,377,42 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 857 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 778,238 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 75 ہزار 81، پنجاب میں 2 لاکھ 79 ہزار 437، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 9 ہزار 704، اسلام آباد میں 71 ہزار 533، بلوچستان میں 21 ہزار 242، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 26 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 215 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 84 ہزار 935 ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 16 ہزار 698 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3 ہزار 986مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 676,605 ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔