کورونا وبا 110 زندگیاں نگل گئی، 5364 نئے مریض!
اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وبا کے باعث مزید 110 افراد انتقال کر گئے اور 5364 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
سرکاری ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 64481 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5364 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 110 افراد انتقال کر گئے۔
پاکستان میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 31 فیصد رہی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15982 ہو گئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 45182 تک جاپہنچے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 78425ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4123 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 50775 ہوگئی ہے۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 270963 ہوگئی ہے جب کہ 4541 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 261173 ہے اور 7271 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20662 اور ہلاکتیں 222 ہو چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 103419 اور 2796 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 15137 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے اور 423 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5163 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 68665 ہے اور اب تک 626 مریض انتقال کر چکے ہیں۔