کورونا وبا 118 زندگیاں نگل گئی، 4318 نئے مریض!

اسلام آباد: وطن عزیز میں کورونا کے باعث ایک اور ہلاکت خیز دن رہا، جس میں 118 افراد وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50520 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4318 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 118 ہلاکتیں ہوئیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.5 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15619 ہوگئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 29920 تک جاپہنچے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 76034 ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3432 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے، جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 638267 ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 269474 ہوگئی جب کہ 4530 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کُل مریضوں کی تعداد 252974 ہے اور 7062 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20397 اور ہلاکتیں 217 ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 100275 اور 2683 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 14687 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے اور 407 افراد انتقال کرگئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5130 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 66983 ہے اور اب تک 617 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔