کورونا کے وار میں تیزی، مزید 9 مریض جاں بحق

اسلام آباد: ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 9 مریض انتقال کرگئے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 9 مریض انتقال کرگئے جب کہ 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار 949 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 806 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 160 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.85 ریکارڈ کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔