2 سال 8 ماہ بعد خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی حکومت نے 2 سال 8 ماہ کے عرصے کے بعد خانہ کعبہ کے اطراف میں لگی حفاظتی رکاوٹیں ہٹادیں، جس سے عازمین کو ایک بار پھر خانہ کعبہ کے قریب جانے اور اسے چھونے کی اجازت مل گئی۔
واضح رہے کہ یہ رُکاوٹیں عالمی وبا کورونا وائرس کی آمد کے بعد لگائی گئی تھیں، جس کے باعث دُنیا بھر میں لاکھوں لوگ اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق دونوں مقدس مساجد کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹانے کا اعلان کیا جس کے بعد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے اس سلسلے میں شاہی حکم جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نئے عمرہ سیزن کے آغاز کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔