کورونا وبا سے 67 افراد جاں بحق، 2482 نئے مریض!
اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث 67 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اس وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 607 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار 784 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 482 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 37 ہزار 775، سندھ میں 3 لاکھ 14 ہزار 158، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 411، بلوچستان میں 24 ہزار 908، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 545، اسلام آباد میں 80 ہزار 927 جب کہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 60 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان بھر میں اب تک ایک کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار 951 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 625 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 8 لاکھ 34 ہزار 566 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 4 ہزار 132 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 607 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 925، سندھ میں 4 ہزار 988، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 25، اسلام آباد میں 753، بلوچستان میں 273، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 536 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔