مودی سرکار کی ناقص کارکردگی، بھارت میں کورونا وبا سنگین!

نئی دہلی: بھارت میں کورونا وائرس مزید خطرناک صورت اختیار کرگیا اور تیزی سے پھیل رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 28 ہزار مریضوں میں کووڈ-19 کی تصدیق ہوئی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا اور برازیل کے بعد بھارت کا تیسرا نمبر ہے، جہاں گزشتہ ایک روز میں 28 ہزار نئے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد بھارت بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد لگ بھگ 9 لاکھ ہوگئی ہے۔
اس مہلک وائرس سے بھارت ميں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ بالخصوص دارالحکومت نئی دہلی، ممبئی سمیت بڑے تجارتی شہر چنائے، بنگلورو اور پونے وغیرہ ميں کورونا کے کیسز تيزی سے بڑھ رہے ہيں۔
معروف اداکار امیتابھ بچن سمیت ان کے خاندان کے تین افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
بھارت میں کورونا وبا کے دوران مودی سرکار کی ناقص کارکردگی اور غیر موثر حکمت عملی بری طرح ناکام ہوئی ہے جس کا خمیازہ عام شہریوں کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ بغیر منصوبہ بندی کے لاک ڈاؤن سے معیشت زبوں حالی کا شکار ہے اور غریب و متوسط طبقے دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔