کورونا کی نئی لہر، مزید 694 نئے مریض رپورٹ
اسلام آباد/ کراچی: ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کے وار بڑھتے دکھائی دیتے ہیں اور روز بروز مریضوں کی تعداد بڑھتی چلی جارہی ہے۔ آہستہ آہستہ پابندیوں کا اطلاق بھی شروع ہوگیا ہے۔ اسی حوالے سے گزشتہ روز این سی او سی کو بحال کردیا گیا تھا۔
کورونا کی نئی لہر سے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، 694 نئے مریض سامنے آگئے۔
پاکستان بھر میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 3.93 فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 694 نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے۔
کورونا کے 17 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے، موذی مرض سے متاثر ایک سو ایک مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
کراچی میں کورونا کیسز کی شرح ملک بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے تواتر کے ساتھ مریض سامنے آرہے ہیں۔